کویندر گپتا ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دینے کے لئے کٹرہ پہنچے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Kavinder Gupta

جموں، 29 جولائی

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا منگل کے روز شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دینے کے لئے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ پہنچے جہاں بی جے پی کے کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا: ‘ماتا رانی میں ایک یقین ہے اور یہاں جو بھی مراد مانگی جاتی ہے وہ پوری ہوتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘کوئی بھی نیا کام شروع کرنے سے پہلے ہم یہاں ماتھا ٹیکنے کے لئے ہیں، آج ماتا نے بلایا اور ہم یہاں حاضر ہوئے اور یہاں لوگوں سے ملنے کا بھی موقع ملا’۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:’وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور پارٹی قیادت نے مجھے اس منصب پر رہ کر کام کرنے کا موقع فراہم کیا تاکہ میں لداخ یونین ٹریٹری کے لوگوں کی خدمت کر سکوں، یہاں کام کرنے کی کافی گنجائش ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ایک ڈیڑھ برس میں زوجیلا ٹنل بھی کھلنے والی ہے تو نئے راستے کھل جائیں گے’۔

Share This Article