لداخ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 04 اپریل

فضائیہ کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو لداخ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران نقصان پہنچا، حالانکہ اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

فضائیہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ اپاچی ہیلی کاپٹر بدھ کو معمول کی آپریشنل پرواز پر تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور ایک اونچے پہاڑی علاقے میں اچانک لینڈنگ کے دوران اسے نقصان پہنچا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور انہیں قریبی ایئر بیس لے جایا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فضائیہ اس وقت اپنی سب سے بڑی مشق گگن شکتی کر رہی ہے اور اس میں ہزاروں فضائی جنگجو اور فضائیہ کے چھوٹے بڑے پلیٹ فارم حصہ لے رہے ہیں۔

Share This Article