سرینگر جموں شاہراہ مگر کوٹ علاقے میں مٹی کے تودے گر آنے سے بند

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 23 جولائی

وادی کشمیر کو ملک کو باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مگر کوٹ کے نزدیک سیلابی ریلے اور مٹی کے تودے گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے اور شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔
ٹریفک حکام نے بتایا: ‘مگر کوٹ کے نزدیک سیلابی ریلے آنے اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے،علاقے میں بھاری بارشیں ہو رہی ہیں’۔
انہوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ موسم بہتر ہونے اور شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج یا جموں، سری نگر اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں۔
ادھر کشتواڑ – سنتھن – اننت ناگ روڈ بھی سنتھن نالے میں سیلابی ریلے آنے کے باعث بند ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ روڈ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے احتیاط کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 24 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔

Share This Article