ریاسی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد جاں بحق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 23 جولائی

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے ماہورعلاقے میں دوران شب بھاری بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے ماہور علاقے میں شیو گھپا کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ افراد ایک ٹینٹ میں سوئے ہوئے تھے۔

متوفین کی شناخت 26 سالہ رشپال سنگھ ولد سوبا رام ساکن تولی کلوان ریاسی اور 23 سالہ روی کمار ولد پروشتم کمار سکن چننی اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رشپال جی سی بی آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article