پاکستان: بدعنوانی معاملہ میں معزول وزیراعظم نوازشریف کا داماد گرفتار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اسلام آباد: پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو اوگھی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قومی جوابدہی بیورو کے ذرائع کے مطابق صفدرکوپکڑ لیا گیا ہے جبکہ نواز شریف اورا ن کی بیٹی مریم جمعہ کو لوٹ رہے ہیں۔ ایسے میں انہیں بھی جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے معزول وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد محمد صفدر کے خلاف بدعنوانی معاملےمیں 19 اکتوبر کو الزام طے کئے تھے۔ قومی جوابدہی بیورو (این اے بی) نے شریف، ان کے اہل خانہ کے ارکان اوروزیر مالیات اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد جوابدہی عدالت میں بدعنوانی کے تین معاملے درج کئے تھے۔

پناما پیپرس لیک معالے میں پاکستان سپریم کورٹ نے معزول وزیراعظم نواز شریف سمیت ان کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو بدعنوانی میں ملوث پا یا تھا۔ پیشی کے لئے عدالت کی طرف سے دونوں کو کئی بارسمن بھی بھیجا جاچکا تھا، لیکن دونوں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Share This Article