زیڈ موڑ ٹنل گاندربل کے قریب گاڑی الٹنے سے سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/14 جولائی/ ٹی آئی نیوز

وسطی ضلع گاندربل میں زیڈ مورہ ٹنل کے قریب تین سی آر پی ایف اہلکار اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی گاڑی الٹ گئی۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 8بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب گاڑی زیر رجسٹر یشن نمبر JHR-643149امرناتھ یاترا ڈیوٹی کیلئے تعینات 44 بٹالین سی آر پی ایف کے نیچے کی طرف جانے والے قافلے کا ایک حصہ، سرنگ کے اسٹریچ کے قریب الٹ گئی۔

انہوں نے کہا کہ تینوں کو پی ایچ سی کلاں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور ضروری پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔

Share This Article