خواتین کی خود مختاری کے تئیں مادر مہربان کا رول قابل سراہنا ہے:سکینہ یتو

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 11 جولائی

وزیر تعلیم و صحت سکینہ یتو نے مادر مہربان بیگم اکبر جہاں عبداللہ کو ان کی پچیسویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی خود مختاری کے تئیں ان کا رول قابل سراہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی مادر مہربان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موصوف لیڈر نے جمعہ کے روز مادر مہربان بیگم اکبر جہاں عبداللہ کی 25ویں برسی کے موقع پر ان کی آخری آرام گاہ واقع قائد مزار، نسیم باغ، سری نگر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا: ‘مادر مہربان کے بارے میں کچھ کہنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ آج اتک کوئی ان کی جگہ نہیں لے پایا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘خواتین کی خود مختاری، ان کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں ان کا رول قابل سراہنا ہے اور ہم آج بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

اپوزیشن جماعتوں کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سکینہ یتو نے کہا: ‘تنقید کرنا ان جماعتوں کی عادت ہے، آج ہم اگر کسی پریشانی میں ہیں اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں لوگوں نے اعتماد دیا ہے اور ہم ان کے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چاہئے وہ خصوصی درجے اور ریاستی درجے کی واپسی ہو یا نوکریوں اور زمین کا تحفظ ہو’۔ان کا کہنا تھا: ‘جو سال 2014 سے یہاں تباہی ہوئی ہے ہم اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپوزیشن ہیں ان کو لوگوں کو رد کر دیا ہے’۔

Share This Article