راجوری سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 31 جولائی

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کیول خاواص علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے کیول خواص علاقے کے نزدیک ایک ڈمپر زیر رجسٹریشن نمبر JK11F – 7916 حادثے کا شکار ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ڈمپر کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

متوفی کی شناخت سرفراز احمد ولد محمد عارف ساکن خاواص کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر اس سلسلے میں قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Share This Article