منوج سنہا نے 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 21 جون

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو یوگا کے شائقین کے ساتھ 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت کی اور طے شدہ کامن یوگا پروٹوکول کے مطابق آسن کئے۔انہوں نے کہا کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں یوگا کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یوگا سے ذہنی تنائو کم ہوجاتا ہے اور اس سے معیار زندگی بہتر ہوجاتا ہے۔

منوج سنہا نے کہا کہ اس سال بین الاقوامی یوگا دن کی تھیم ‘یوگا فار ون ، یوگا فار ہیلتھ ہے جس سے صحت کے لیے جامع نقطہ نظر نمایاں ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا کہ یہ قدیم ہندوستانی روایت معاشرے میں ذہنی اور روحانی ہم آہنگی کو یقینی بناتی ہے اور جسم، دماغ اور روح کو ہم آہنگ کرتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں اور دوسروں کو خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے یوگا پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔

Share This Article