ادھم پور میں خاتون شراب فروش گرفتار، غیر قانونی دیسی شراب ضبط:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 20 جون

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور کے رام نگر علاقے میں ایک خاتون شراب فروش کو گرفتار کرکے 6 لیٹر دیسی شراب بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن رام نگر کی ایک ٹیم نے رسلی ٹھاکری علاقے میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران 6 لیٹر غیر قانونی دیسی شراب بر آمد کیا گیا جبکہ شراب تیار کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے 85 لیٹر خام مواد کو تباہ کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے پوجا دیوی زوجہ روی کمار ساکن راسی ٹھاکر کو موقع پر ہی گرفتار کیا جبکہ رادھا دیوی زوجہ رام پال نامی دوسری ملزمہ جائے موقع سے فرار ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رام نگر میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں

Share This Article