15 اور 20 جون تک مختلف مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /15جون

ٹنل کے آر پار گزشتہ کئی دنوں کے دوران سخت ترین گرمی ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر میںجہاں دن کا درجہ حرارت 34ڈگری عبور کر گیا وہیں جموں میں بھی 44ڈگری گرمی سے لوگوں کا حال بے حال ہو گیا تھا ۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ کچھ دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ناظم ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 15 اور 20 جون کے درمیان مختلف مقامات پر تیز ہواو ¿ں کے ساتھ بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر دوپہر یا دیر سے دوپہر کے اوقات میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ اسی طرح سے انہوں نے کہا کہ 21 سے 23 جون کے دوران کئی مقامات پر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اپنی ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے”کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ باغات اور کھیتوں کی کارروائیاں جاری رکھیں جس سے اس مدت کے دوران زرعی سرگرمیوں میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

Share This Article