بٹنگو اننت ناگ میں وضو کے دوران جہلم میں چھ بیٹوں کا باپ ڈوب کر لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /14جون /

اننت ناگ کے بٹنگو علاقے میںایک دلدوز حادثے میں شہری وضو بنانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا ۔

نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فاروق احمد ڈار ولد عبد الغنی ڈار ساکنہ شول بٹنگو دو پہر کو نماز کیلئے وضو بنانے میں مصروف تھا جس دوران اچانک پیر پھسل جانے کے نتیجے میں وہ دریائے جہلم میں ڈوب گیا ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی میں بطور ڈیلی ویجر تعینات فاروق احمد جونہی جہلم میں ڈوب گیا تو وہاں بچاﺅ کارورائیاں شروع کردی گئی تاہم دریائے سے ان کی نعش بر آمد ہوئی ۔ مہلوک شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ چھ بیٹیوں کا باپ تھا اور محکمہ آبپاشی میں یومیہ مزدوری کرتا تھا۔

ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ادھر جونہی علاقے میں یہ خبر پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے نظر آئی ۔

Share This Article