سرینگر جموں شاہراہ پر آج مال بر دار گاڑیوں کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 مئی

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر آج یعنی اتوار کو مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے تاہم قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

ٹریفک حکام نے اتوار کی صبح بتایا: ‘قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے تاہم بڑی گاڑیوں (مال بر دار گاڑیوں) کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے۔
انہوں نے مسافرو سے کہا ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں اور اوور ٹیکنگ کرنے سے اجتناب کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ، وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی لیہہ – سری نگر شاہراہ اور سنتھن روڈ پر متعلقہ ایجسنیوں کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ہی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

Share This Article