منوج سنہا کی لوگوں کو مہانومی کی مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، یکم اکتوبر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہانومی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ماں سدھی دتری لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ مہا نومی، نوراتری تہوار اور درگا پوجا کی تقریب کا نواں اور آخری دن ہے، جو ہندو مہینے اشوین کے نویں دن منایا جاتا ہے۔

منوج سنہا نے اس پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں مہانومی کے پرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں کہا: ‘آپ سب کو خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت نصیب ہو، یہ میری ماں سدھی دتری سے دعا ہے’۔

Share This Article