سرینگر جموں شاہراہ پر مال بر دار گاڑیوں کو جموں سے سرینگر جانے کی اجازت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 17 مئی

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کو مال بر دار گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جاںے کی اجازت ہے۔

تاہم قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا: ‘قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم آج یعنی ہفتے کو بڑی گاڑیوں (مال بر دار گاڑیوں) کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے’۔

مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوورٹیکنگ سے اجتناب کرنے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری لیہہ – سری نگر شاہراہ پر ٹریفک حسب ایڈوائزری جاری ہے۔

Share This Article