سرینگر جموں شاہراہ کھلی، مال بر دار گاڑیوں کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 23 مارچ

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اتوار کو مسافر گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہونے کے بیچ مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے۔

ٹریفک حکام نے اتوار کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسافر براد گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم بڑی گاڑیوں (مال بر دار گاڑیوں) کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے۔

انہوں نے مسافروں سے لین ڈسلپن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسافروں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں نیز چٹانیں کھسک آنے کے خدشات کے پیش نظر رام بن اور بانہال کے درمیان غیر ضروری قیام کرنے سے پرہیز کریں۔

ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ بھی 20 فروری سے مسلسل بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ 3 ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں سڑکوں کو ٹریفک کے لئے قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سنتھن روڈ اور چمبا – بھدرواہ روڈ بھی مسلسل بند ہیں۔

Share This Article