حج ادائیگی کے مختلف پہلو پر غور جاری؛21 جون کے بعد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی طور پر مطلع کریں گے/ سعودی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/20جون /سی این آئی// عالمی وبائی کورنا وائر سکے پیش نظر سعودی عرب میں حج کے بارے میں مختلف پہلوؤں پر غور جاری ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ حج کے حوالے سے معاملات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، فیصلہ عوام الناس کے بہترین مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ترجمان صحت نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 21 جون کے بعد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی طور پر مطلع کریں گے تاکہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے آئندہ کے مرحلے میں احتیاطی تدابیر اخیتار کی جاسکیں۔ خیال رہے کہ عالمی وبائی بیماری امسال حج کو لیکر کافی خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں امسال اس بات کا قومی امکان ہے کہ بھارت اور پاکستان سمیت دیگر کئی مماملک کے عازمین حج کا فریضہ انجام دینے سے قاصر رہیں گے۔

Share This Article