چھانہ پورہ میں بھیانک آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر10 فروری

سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں دور ہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی شام سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ آگ کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کیا ہے۔

Share This Article