بڈگام میں کرکٹ کھلتے ہوئے ایک نوجوان کی اچانک موت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/1مارچ/کے این ٹی // وسط کشمیر بڈگام کے ایک علاقہ میں کرکٹ کھیلنے کے دوارن ایک نوجوان کی اچانک موت واقع ہوئی۔ پولیس ذرائع نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ اومپورہ بڈگام میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان ایک کرکٹ میچ ہورہا تھا جس دوران ایک کھلاڑی نے سینے میں تکلیف کی شکائت کی اور گر کر بے ہوش ہوگیا۔ مذکورہ لڑکے کو فوری طور نزدیکی اہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس ذرائع نے مذکورہ لڑکے کی شناخت باسط احمد بٹ ولد سمیع اللہ بٹ ساکنہ ہاوسنگ کالونی اومپورہ بڈگام کے بطور کی ۔ اس حادثے سے سارئے علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔ نوجوان کے نماز جنازہ میں سینکڑوں لو گوں نے شمولیت اختیا ر کیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے