ترال میں گرینیڈ دھماکہ ،سابق جنگجو قیدی ازجان ،پولیس اہلکار زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File photo

ترال:جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں پولیس تھانہ کے اندر ہوئے ایک گرینیڈ دھماکے میں سابق جنگجو قیدی ازجان اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ،جسے علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا ۔آئی جی کشمیر ایس پی پنی نے بتایا کہ جنگجو ﺅں نے نظربند جنگجو کو چھوڑانے کےلئے ایک گرینیڈ داغا جس میں مذکورہ نظر بند جنگجو قیدی کی موت ہوگئی جبکہ آہینی ریزوں کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ۔

خبررساں ادارے ’جی این ایس ‘ کے مطابق ترال میں جنگجوﺅں نے پولیس تھانہ کی طرف ہتھ گولہ داغاجو پولیس اسٹیشن کے اندر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔گرینیڈ کے اس خوفناک دھماکے میں پولیس اسٹیشن میں مقید جنگجو قیدی ازجان ہوا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

خبررساں ادارے ’جی این ایس ‘ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رنیج ایس پی پنی نے بتا یا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کی جانب ایک گرینیڈ داغا ،تاکہ زیر حراست جنگجو فرار ہوسکے ۔

آئی جی کے مطابق دھماکے میں جنگجو قیدی ازجان اور پولیس اہلکار زخمی ہوا ،جس نے جنگجو قیدی کی ہتھکڑی تھما رکھی تھی ۔انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔آئی جی کشمیر زون کا کہنا تھا کہ یہ ابتدائی رپورٹس ہے ،جو اُنہیں موصول ہوئیں ۔گرینیڈ دھماکے میں ازجان ہوئے جنگجو قیدی کی شناخت مشتاق احمد چوپان کے بطور ہوئی جسے وٹہ لب سے7جنوری کو فوج نے دو دیگر افراد کے ساتھ حراست میں لیا تھا۔

دھماکہ ہوتے ہی وہاں افراتفری مچ گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ اس دوران فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے