صورہ سرینگر میں فائرنگ ،پولیس اہلکار ازجان

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
سرینگر25فروری بلال کالونی صورہ میں حریت (ع) کے سینئر لیڈر کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ ، پولیس کانسٹیبل موقعے پر ہی ہلاک ۔ معلوم ہوا ہے کہ جنگجو سروس رائفل چُرا کر فرار ہونے میںکامیاب ہوئے۔ پولیس وفورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ ایس ایس پی سرینگر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق شام دیر گئے بلال کالونی صورہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب حریت (ع) کے سینئر لیڈر کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر جنگجوﺅں نے فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل جس کی شناخت فاروق احمد ساکنہ چاڈورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوا اگر چہ اسے فوری طورپر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد جنگجوﺅں نے پولیس اہلکارکی سروس رائفل چُرا کر فرار ہونے میںکامیاب ہوئے ۔ نمائندے کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس وفورسز کے آفیسران جائے موقع پر پہنچ گئے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے کے مطابق آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے