ٹنگڈار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 دسمبر

فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد کیا گیا۔

فوج کی چنار کور نے بدھ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ ان پٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے کپوارہ کے امروہی ٹنگڈار علاقے میں تلاشی آپریشن شرورع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران 4 پستول،6 پستول میگزین، تقریباً چار کلو منشیات اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔

Share This Article