ہند-کناڈا کے انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹرنے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی:(یو این آئی)حکومت ہند اور کناڈا کے انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر (آئی ڈی آر سی) نے موجودہ اور مستقبل میں عالمی اور مقامی ترقیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں تحقیقی مدد پر مبنی پروگرام کے سلسلے میں آج یہاں ایک مفاہمتی دستاویز(ایم او یو) پر محکمہ اقتصادی امور(باہمی تعاون) کے جوائنٹ سیکریٹری مہند-کناڈا کے انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹرنے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئےسٹر ایس سیلوا کمار اور کناڈا کے آئی ڈی آر سی کے پریزیڈینٹ ڈاکٹر جین لیبل نے دستخط کئے ہیں۔

مفاہمتی دستاویز پر دستخط کی تقریب کے دوران ہندوستان نے ملک میں خزانہ، زراعت، صنعت اور صحت کے شعبوں سمیت متعدد شعبوں میں آئی ڈی آر سی کی معیاری تحقیق میں تعاون کی تعریف کی۔ آئی ڈی آر سی، 1972 سے ہندوستان میں اداروں، محققین اور غیر سرکاری اداروں(این جی او) کی وساطت سے 551 تحقیقی سرگرمیوں میں 159 ملین کناڈائی ڈالر مالیت کا سرمایہ فراہم کیا ہے۔گزشتہ پانچ برسوں(2012۔17) کے دوران آئی ڈی آر سی نے ہندوستان میں 51 ملین کناڈائی ڈالر مالیت کے 96 تحقیقی پروجیکٹوں کو سرمایہ فراہم کیاہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے