کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والا سونہ مرگ کرگل روڈ بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، یکم دسمبر

وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والے سونہ مرگ – کرگل روڈ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ برف جمع ہونے کی وجہ سے سونہ مرگ – کرگل روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
حکام نے ڈرائیور حضرات سے لین ڈسپلن کا خیال رکھنے کی تاکید کی ہے نیز مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر کریں اور چٹانیں یا مٹی کے تودے کھسکنے کے خطرات کے پیش نظر بانہال اور رام بن کے درمیان غیر ضروری طور پر رکنے سے احتراز کریں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔

Share This Article