منوج سنہا کا گرو نانک دیو جی کے پرکاش پارو پر لوگوں کو مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،15 نومبر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پارو کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ گرو جی کی بھائی چارے، محبت اور قربانی کی تعلیمات ہمیں صالح زندگی گذارنے اور اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہیں’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پارو کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ گرو جی کی بھائی چارے، محبت اور قربانی کی تعلیمات ہمیں صالح زندگی گذارنے اور اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘آئے ہم سب ان کی عظیم تعلیمات پر عمل کرنے اور انسانیت اور سماجی مساوات کے لیے خود کو وقف کرنے کی کوشش کریں’۔
بتادیں کہ گرو نانک دیو جی جنہیں بابا نانک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے،سکھ مذہب کے پہلے گرو اور بانی ہیں۔

Share This Article