گگن گیر سونہ مرگ واقعہ: علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Kathua, Jul 09 (ANI): Security personnel conduct a search operation, where an army convoy was attacked by terrorists in the Machedi area, in Kathua on Tuesday. Reportedly, five Indian soldiers lost their lives in the attack. (ANI Photo)

سری نگر،21 اکتوبر

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں اتوار کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں کے غیر مقامی مزدوروں پر حملے کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں پیر کو بھی حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو پوری طرح سے محاصرے میں لیا گیا ہے اور محاصرے کو مزید سخت کرنے کے لئے فورسز کی مزید کمک طلب کی گئی ہے۔

آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی واقعہ پیش آتے ہی گذشتہ شب ہنگامی طورپر سونہ مرگ پہنچے تھے اور صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔دریں اثنا جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Share This Article