سونہ مرگ حملہ : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر20 اکتوبر

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گگن گیر سونہ مرگ میں غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ایکس پر لکھا :’سونہ مرگ کے گگن گیر علاقے میں غیر مقامی مزدورں پر بزدلانہ حملہ ایک انتہائی المناک خبر ہے۔‘
یہ مزدور علاقے میں ایک اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ اس ملی ٹنٹ حملے میں دو جاں بحق جبکہ دو سے تین زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا :’میں نہتے مزدروں پر ہونے والے اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔‘
واضح رہے کہ سونہ مرگ میں زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور مزدوروں پر ملی ٹینٹوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدوروں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

Share This Article