پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 17 (UNI) Lakes and streams are still frozen after recent snowfall following dip in night temperature sweeps the cold wave conditions across the Kashmir valleydisrupt normal life on Sunday. UNI SRN PHOTO 1

سری نگر، 10 اکتوبر

پہاڑی علاقوں میں تازہ ہلکی برف باری کے بعد وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 16 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔اس دوران وادی میں کپوارہ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے7.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

Share This Article