تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں کو بچانے کیلئے’محدود وقت‘

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں کو بچانے کیلئے’محدود وقت‘

چیانگ رائی، 7 جولائی : تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے غار میں گزشتہ دو ہفتے سے پھنسے ہوئے 12 بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے لئے ریسکیو ٹیم کے پاس تیز بارش آنے سے پہلے ’محدود وقت‘ بچا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے سربراہ نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔
ریسکیو آپریشن کے سربراہ اور چیانگ رائی کے سابق گورنر ’نارونگسك اوساتاناكورن ‘نے آدھی رات کو میڈیا سےخطاب کرتے ہوئے کہا، "سب سے اہم نقطہ یہ ہے بارش نہ جانے کب دوبارہ شروع ہو جائے. لہذا ہمارے پاس محدود وقت ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ وہ خطرے کو کم کرنا چاہتے ہیں. غار کے اندر آکسیجن کی سطح میں کمی بھی ‘بڑی تشویش’ کی بات ہے۔
جمعہ کو ریسکیو آپریشن کے دوران تھائی لینڈ کے ایک غوطہ خور کی موت کے بعد مہم کی ٹیم کے سربراہ نے یہ انتباہ جاری کیا ہے۔
جاری،رائٹر،

Share This Article