اننت ناگ میں سڑک حادثہ،ایک راہگیر کی موت، دو زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،2 اکتوبر

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک راہگیر کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں بونہ گنڈ روڈ پر بدھ کی صبح ایک آلٹو گاڑی نے تین راہگیروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا۔

متوفی کی شناخت 67 سالہ غلام نبی میر ولد غنی میر جبکہ زخمیوں کی شناخت 62 سالہ حسینہ زوجہ غلام نبی اور 46 سالہ مشتاق احمد میر ساکنان چنہ گنڈ ڈورو کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article