مانسون سیزن ختم :جموں کشمیر میں بارشوں میں 26فیصدی کمی ریکارڈ کی گئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /30ستمبر /

رواں سال میں بھی مانسون سیزن کے دوران جموں کشمیر میں معمول سے کافی کمی بارشیں درج ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال بھی مانسون کا موسم ختم ہوا اور جموں کشمیر میں بارشوں میں 26فیصدی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یکم جون اور 30ستمبر کے درمیان جموں و کشمیر میں عام 549.1 ملی میٹر کے مقابلے میں صرف 408.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرینگر میں 30 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پلوامہ ضلع کو چھوڑ کر جس میں 13فیصدی بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی، باقی اضلاع میں معمول سے کم بارش 50سے 80فیصدی تک کم دیکھی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ کشمیر کا واحد ضلع تھا جہاں مثبت زمرے میں معمول کی بارش ہوئی ۔

اس کے علاوہ سانبہ میں معمول سے 13 فیصد زیادہ بارش ہوئی اور یہ سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ضلع تھا۔ جموں میں بالکل معمول کی بارش ہوئی جیسا کہ ہونا چاہیے تھا۔جموں خطہ کے باقی تمام اضلاع میں 15سے 75فیصدی کی حد میں معمول سے کم بارش ہوئی۔

Share This Article