جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری پڑاﺅ میں ، ایک نئے دورو کی شروعات ہو چکی ہے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /19ستمبر / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری مرحلے میں ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ایک نئے دورو کی شروعات ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حریت کا کہیں نام و نشان نہیں ہے جبکہ پاکستان کو بھی اب لوگ بھول چکے ہیں ۔
اسی دوران انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کشمیر میںنوجوانوں کیلئے انٹر ٹینمنٹ کے نئے طریقوں کو تلاش کیا جا رہا ہے اور وہ دن دور نہیں ہے جبکہ کشمیری نوجوان از خود اپنی فلمیں بنائیں گے ۔
کشتواڑ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی اب ختم ہونے کی دہلیز پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں ایک یا دو ملی ٹنٹ سرگرم ہے جن کو بھی جلد ہی ہلاک کر دیا جائے گا ۔

Share This Article