راہل گاندھی کل جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 20 اگست

کانگریس کے سنیئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملک ارجن کھرگے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملک ارجن کھرگے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے کے لئے بدھ کے روز جموں پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اسی شام سری نگر کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ الیکشن تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

جموں وکشمیر میں تین مرحلوں پر محیط 18 ستمبر سے شروع ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی قیادت کا یہ دورہ یونین ٹریٹری انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ نے پیر کے روز کہا کہ کانگریس ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پی ڈی پی کے ساتھ کسی سطح پر بات چیت جاری ہے جبکہ نیشنل کانفرنس نے بھی کانگریس کی مرکزی قیادت کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں و کشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے بعد یہ جموں وکشمیر میں پہلے اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

Share This Article