جموں و کشمیر میں 23 اگست سے دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 20 اگست

جموں و کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے 23 اگست سے دن کے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ درج ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایڈوئزری کے مطابق جموں خطے میں 20 اگست کو بھاری بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے، مٹی کے تودے گر آنے، زمین کھسکنے اور پتھر کھسکنے کے خطرات ہیں۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 20 اگست کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 23 اگست سے موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران جموں خطے میں صبح کے وقت بارشیں ہونے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 23 اگست سے دن کے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ درج ہوسکتا ہے۔
محکمے کی طرف سے جاری ایڈوئزری کے مطابق جموں خطے میں 20 اگست کو بھاری بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے، مٹی کے تودے گر آنے، زمین کھسکنے اور پتھر کھسکنے کے خطرات ہیں۔
موصوف ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں 2.8 ملی میٹر اور کپوارہ میں 8.0 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں بھی ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے۔

دریں اثنا وادی کے بیشتر علاقوں میں منگل کی صبح بارشیں ہوئیں جس سے موسم خوشگوار ہوا۔

Share This Article