ادھم پور تصادم : دوسرے رو ز بھی تلاشی آپریشن جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Kathua, Jul 09 (ANI): Security personnel conduct a search operation, where an army convoy was attacked by terrorists in the Machedi area, in Kathua on Tuesday. Reportedly, five Indian soldiers lost their lives in the attack. (ANI Photo)

جموں،7 اگست

جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔بتادیں کہ منگل کی شام بسنت گڑھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بسنت گڑھ کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر ملی ٹینٹوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ منٹوں تک دوبدو فائرنگ کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے مزید کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بدھوار اعلیٰ الصبح فوج ، ایس او جی اور سی آرپی ایف نے بسنت گڑھ میں دوبارہ تلاشی آپریشن لانچ کیا ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن ہنوز جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article