وزیراعظم مودی 25 ویں کرگل وجے دیوس کی تقریب میں شرکت کیلے کل دراس پہنچے گے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دلی۔ 25؍ جولائی

وزیر اعظم نریندر مودی26 جولائی 2024 کو صبح 25 ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پرجنگ کی یادگار کا دورہ کریں گے اور ان بہادرجوانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں عظیم قربانیاں دیں۔

وزیر اعظم مجازی طور پر شنکن لا ٹنل پروجیکٹ کے پہلے دھماکے کا آغاز بھی کریں گے۔شنکن لا ٹنل پروجیکٹ 4.1 کلومیٹر لمبی ٹوئن ٹیوب سرنگ پر مشتمل ہے جو لیہہ کو تمام موسمی رابطہ فراہم کرنے کے لیے نیمو – پدم – درچہ روڈ پر تقریباً 15,800 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔

ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ دنیا کی بلند ترین سرنگ ہوگی۔ شنکن لا سرنگ نہ صرف ہماری مسلح افواج اور آلات کی تیز رفتار اور موثر نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی بلکہ لداخ میں اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گی۔

Share This Article