واشنگٹن ::میڈیا رپورٹس کے مطابق فیسبُک جلد ہی صدیوں پرانی ٹیکنالوجی ڈاکخانے پر انحصار کرنا شروع کر ے گا تاکہ امریکی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت روکنے کی کوشش کی جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی صدارتی انتخابی مہم کو قابو میں رکھنے کی غرض سے روسی ایجنٹوں کے ذریعے خریدے گئے سیاسی اشتہارات نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو حیران کر دیا تھا۔
فیس بک کے عالمی سیاسی اور حکومت تک رسائی کے ڈائریکٹر نے وزرائے خارجہ کی قومی ایسو سی ایشن کو بتایا کہ کمپنی ،سیاسی اشتہارات خریدنے والے ممکنہ خریداروں کو خطوط ارسال کرے گی تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ وہ امریکہ میں ہی رہتے ہیں۔ خط موصول ہونے والے کو پھر اشتہارات کی خریداری جاری کرنے کے لئے فیس بک میں ایک کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔
