بدھ پورنیما: ڈی جی پی جموں و کشمیر اور آئی جی پی کشمیر کی لوگوں کو مبارکباد

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 23 مئی

جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر آر سوین نے بدھ پورنیما کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک پیغام میں مہاتما بدھ کے امن، بھائی چارے اور ہمدردی کے ابدی پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما کا ابدی پیغام دنیا بھر میں تواتر کے ساتھ انسانیت کی تعلیم دے رہا ہے انسانی مشکلات کو مسائل کو کم کرنے لئے رہنمائی کرتا ہے۔
ڈی جی پی نے جموں و کشمیر کے دائمی امن کی دعا کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ ‘ یہ مقدس موقع خطے کے لوگوں بشمول پولیس افسروں، ان کے اہلخانہ اور شہیدوں کے اہلخانہ کی خوشی و خوشحالی کا باعث بن جائے’۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے بھی بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے دعا کی یہ مقدس موقع لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا باعث بن جائے۔
بتادیں کہ بدھ پورنیما جس کو بدھ جینتی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، بدھ مت کا ایک اہم تہوار ہے جس کو دنیا بھر میں انتہائی تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے۔

Share This Article