بانڈی پورہ میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،23 اپریل

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ پولیس نے ملک دشمن سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ملزموں کی شناخت غلام الدین وار ولد مرحوم حبیب اللہ وار ساکن نائید کھائی سمبل اور فردوس احمد خان ولد محمد ایوب خان ساکن وارڈ نمبر 6 نبرہ پورہ بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملزموں کو کوٹ بلوال جیل جموں میں بند رکھا گیا ہے۔

Share This Article