شوپیاں میں تعینات سی آر پی ایف افسر دو منزلہ عمارت سے گر گیا ؛ شدید زخمی حالت میں سکمز پہنچانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/15اپریل: شوپیاں میں ایک سی آر پی ایف آفیسر دو منزلہ عمارت سے مبینہ طو رپر گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ریشی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریشی پورہ علاقے میں تعینات تھا جہاں پر وہ دورن ڈیوٹی ایک دو منزلہ عمارت سے اچانک گر کر شدید زخمی ہوا ۔ فورسز آفیسر کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیاجہاں سے اس کو سکمز سرینگر منتقل کیا گیا جہاں پرڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ مہلوک فورسز اہلکار کی عمر 48سال بتائی جاتی ہے جبکہ اس کی شناخت آر پی ایف شام سنگھ ولد دیال سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو کہ 178بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ تھا۔ اس سلسلے میں مقامی پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی ہے ۔

Share This Article