ریاسی میں کمیں گاہ کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 20 اپریل

سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ملی ٹنٹوں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ریاسی کے دلاس برنیلی علاقے میں ایک کمیں گاہ کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملنے پر علاقے کو سنیٹائز کرنے کے لئے ایک آپریشن شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران پولیس ٹیم نے مذکورہ علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
بیان کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 2 ڈیٹونیٹر، اسالٹ رائفل کے 12 کارتوس، ایک کلکولیٹر آئی ای ڈی،ایک بیٹری اور کچھ تار شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Share This Article