کشتواڑ میں سڑک حادثہ، ایک شہری لقمہ اجل، دوسرا شدید زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 12 اپریل

کشتواڑ کے کچھل علاقے میں گذشتہ شام ایک سڑک حادثے میں ایک شہری کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے کچھل علاقے میں گذشتہ شام ایک ایکو وین زیر رجسٹریشن نمبر JK17 – 3372 سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے انہوں نے کہا وہاں موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت عبدالرشید ولد محمد یعقوب ساکن مغل میدان کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت بلال احمد ولد محمد اسماعیل کے بطور کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی کو ضلع ہسپتال کشتواڑ میں داخل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article