بارہمولہ میں دریائے جہلم سے دوشیزہ کی لاش برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،07اپریل

شمالی ضلع بارہ مولہ کے دراگہ بل علاقے میں دریائے جہلم سے دوشیزہ کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تین ماہ قبل سوپور میں دوشیزہ نے مبینہ طورپر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کیا ۔ مسلسل کئی دنوں تک لاش کی باز یابی کی خاطر انتھک کوششیں کی گئیں تاہم ریسکیو ٹیموں کو کچھ ہاتھ نہیں لگا ۔

معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح دراگہ بل بارہ مولہ میں دوشیزہ کی لاش پائی گئی ، پولیس نے لاش کوتحویل میں لے کر بعدازاں اس کی شناخت مہوش مشتاق ساکن ہارون سوپور کے بطور کی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔ پولیس نے پہلے ہی اس ضمن میں کیس درج کیا ہے۔

Share This Article