لداخ میں ہندچین فوجیوں کے مابین پیش آئے معاملے پرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ویڈیو کی کوئی صداقت نہیں/ فوجی ترجمان کرنل آنند

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

سرینگر /31مئی:بھارتی فوج کی چینی فوج کی طرف سے تذلیل کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے کے بارے میں فوج نے بتایا ہے کہ ایسا کوئی واقع پیش نہیں آیا ہے اور یہ ویڈیوجعلی ہے ۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ویڈیو کی کوئی صداقت نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ میں چینی فوج کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے لداخ پینگین لیک پر قبضہ جمانے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے انہیں جگہ خالی کرنے کی ہدایت کے بعد چینی فوج بھارتی فوجی افسران کی تذلیل کرتے ہوئے ویڈیو میں دکھائے گئے ہیں اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس کے بارے میں بھارتی فوجی ترجمان کرنل امان آنند نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی واقع لداخ میں پیش نہیں آیا ہے اور جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے اس کی کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو جعلی ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کے حوصلے کو توڑنا ہے ۔ کرنل آنند نے کہا ہے کہ لداخ میں گزشتہ دنوں جو ہوا اس کو احسن طریقے سے سلجھایا گیا ہے جبکہ دیگر سرحدی معاملات کے حوالے سے دونوں ممالک کے فوجی افسران باہمی طور پر حل کرنے کیلئے بات چیت کررہے ہیں اور ضابطے کے تحت ہر معاملہ پر بات ہوگی ۔ اس دوران انہوں نے میڈیا چینلوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے ویڈیو نہ چلائیں جن سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو ۔ (سی این آئی )

Share This Article