ایران میں پھنسے 70سے زائد بھارتی طلباءپر مشتمل پہلا قافلہ صیح سلامت واپس پہنچ گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ایران کے جنگی ماحول میں پھنسے 70سے زائد بھارتی طلباءکا پہلا قافلہ اتوار کی صبح نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحفاظت واپس پہنچ گیا ۔ حکام کے مطابق طلبا ایک مشکل سفر کے بعد آرمینیا اور دبئی کے راستے واپس آئے، وزارت خارجہ اور تہران اور یریوان میں ہندوستانی مشن کے ساتھ مربوط کوششوں کے ذریعے سہولت فراہم کی۔

انہوںنے کہا ” زیادہ تر طلباءایران بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تھے، جن میں ارمیہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور دیگر شامل ہیں۔ بہت سے لوگوں کو اس سے قبل تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا“۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ، تہران اور یریوان میں ہندوستانی مشنز اور دیگر حکام کے درمیان مربوط کوششوں سے انخلاءممکن ہوا۔ طلباءانخلاءکے ابتدائی مرحلے کے حصے کے طور پر کمرشل پروازوں پر واپس آئے۔”ادھر جموں کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے نے طلباءکی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر وزارت خارجہ اور تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔ا

Share This Article