سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اتوار کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل 11 مارچ بروز پیر کو یکم رمضان المبارک 1445 ہجری ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا آغاز آج عشاء کی نماز کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب آسٹریلیا، فلپائن، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی میں اتوار کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے ان ممالک میں 12 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔

Share This Article