سرینگر /03ستمبر / سی این آئی
گریز کو ہر موسم کا سیاحتی مقام بنانے کیلئے محکمہ سیاحت کی کوششیں جاری ہے کی بات کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کا کہنا ہے کہ گریز میں موسم سرما سے متعلق چیلنجز پر مرحلہ وار کام کیا جائے گا اور جیسے ہی چیلنجز کم ہوں گے، یہاں کی سرمائی سیاحت کو بہترین طریقے سے بہتر بنایا جائے گا۔سی این آئی کے مطابق گریز فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ گریز کو ہر موسم میں سیاحتی مقام بنانے کی کوششیں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گریز میں موسم سرما سے متعلق چیلنجز پر مرحلہ وار کام کیا جائے گا اور جیسے ہی چیلنجز کم ہوں گے، یہاں کی سرمائی سیاحت کو بہترین طریقے سے بہتر بنایا جائے گا۔ ایتو نے کہا کہ گریز وادی میں غیر ملکی سیاحوں کے داخلے سے متعلق مسئلہ کو پہلے ہی اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”جس طرح سے حکومت کی اولین ترجیح سیاحت کو فروغ دینا ہے، مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے کچھ مثبت سننے کو ملے گا۔ خاص طور پر گولڈ ایوارڈ یافتہ بہترین آف بیٹ منزل، وادی گریز ہر سال سردیوں کے چھ مہینوں میں کئی فٹ برف جمع ہونے کی وجہ سے بند رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے محکمہ سیاحت کی کوششیں بڑے پیمانے پر جاری ہے اور امسال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ سال بھی سیاحت کیلئے ایک ریکارڈ سال کے بطور سامنے آئے گا ۔

