شبانہ درجہ حرارت میں پھر کمی درج ، 12سے 14مارچ تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, SEP 17 (UNI) A woman walks holding an umbrella amid rainfall in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-5U

سرینگر /08مارچ / ٹی آئی نیوز

دن بھر اچھی خاصی دھوپ نکلنے کے بیچ وادی کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور گلمرگ میں منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سے قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 1.8 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں کم از کم 0.4 ڈگری سیلشس درج کیا گیا اور کوکرناگ میں گزشتہ رات 0.1 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 0.5 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

پہلگام میں گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.2 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 7.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

Share This Article