بی جے پی نے کھوکھلے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں کیا: سونیا گاندھی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 8 فروری (یواین آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تیکھے حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران اس نے کانگریس کے کئے ہوئے کاموں کو اپنا بتانے اور کھوکھلے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا۔مودی حکومت نے دلتوں، اقلیتوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی رول نہیں ادا کیا ہے۔

مسز گاندھی نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے سماجی تانے بانے کو برباد کردیا ہے اور آئینی اداروں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جس طریقے سے کام کر رہی ہے وہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور اگلے عام انتخابات میں یکساں نظریات وخیالات والی پارٹيوں کو ایک ساتھ مل کر بی جے پی کو ہرانا ہوگا۔

مسز گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تئیں لوگوں کی دلچسپی گھٹ رہی ہے اور اس کے سگنل گجرات اسمبلی انتخابات اور حال ہی میں راجستھان کے ضمنی انتخاب نتائج سے ملتے ہیں۔

 

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے