اکھنور جمو ں میں اسلحہ و گولہ باردو سے بھرا بکس بر آمد: پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 23 نومبر

سیکورٹی فورسز نے جموں کے اکھنور علاقے میں ممکنہ طور پر سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ہتھیاروں سے بھرے ایک بکس کو بر آمد کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اکھنور کے پالن والا علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک جمعرات کی صبح جموں پولیس اور فوج کی طرف سے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ بکس بر آمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب اس بکس کو کھولا گیا تو اس سے ایک آئی ای ڈی جس کے ساتھ بیٹریز فٹ کی گئی تھیں، ایک پستول، 2 پستول میگزین، 38 پستول گولیاں اور 9 گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔بتادیں کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پرفوج کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔یو این آئی

Share This Article